Budget:
Delivery:
Deadline:
August 28, 2025
Start date:
End date:
مجھے اپنی ذاتی زندگی کے متعلق مشورہ درکار ہے برائے مہربانی مشورہ وہ دیں جو سنجیدگی سے پوسٹ پڑھ سکتے ہیں 4.11.2012 کو میری شادی ہوئی تھی تب میں ایک سرکاری ملازم تھا میرا فیملی بیک گراؤنڈ بلکل صفر ہے کوئی بھائی نہیں 1 ہمشیرہ جو 25 سے شادی شدہ میرے ایک دوست نے ہی میری شادی کروائی تھی تھی اور معملات زندگی اچھی طرح بسر ہو رہی تھی شادی کے کچھ عرصے بعد میرے دوست کا انتقال ہو گیا اور میرے سسرال والوں بمعہ میری بیوی آہستہ آہستہ اپنا اصل چہرہ دکھانا شروع کر دیا فیملی بیک گراؤنڈ نہ ہونے کی وجہ سے میں ان کا مقابلہ کرنے کی ہیمت نہیں رکھتا تھا اور میرے سسرال والے مجھے بار بار ایک ہی بات پر آ من آمادہ کرتے کہ ساری دنیا رشوت لیتی ہے تم بھی لو میرے والد نے مجھے ساری زندگی رزق حلال کھلایا تو میرے ضمیر نے مجھے اس بات کی اجازت نہیں دی اور میں نے سرکاری ملازمت چھوڑ دی اگست 2023 میں میرا سسرال والوں سے آخری جھگڑا ہوا انہوں نے اس سے پہلے بڑی چالاکی کے ساتھ میرا گھر میری بیوی کے نام کروا لیا اور مجھے اور میرے مفلوج والد کو دھکے مار کر گھر سے نکال دیا میرے 3 بیٹے ہیں اور میری ساس مجھے بچوں کو بھی ملنے نہیں دیتی کوئی خدا ترس بندہ اس معاملے میں میری مدد کر سکتا میں اپنی بیوی کی شکل تک نہیں دیکھنا چاہتا مگر اپنے بچوں کے لیے تڑپاتا ہوں ہر رات سونے سے پہلے
کوئی اللہ کا بندہ مجھے میرے بچے واپسی دلوانے میں میری مدد کر سکتا ۔
مزدوری کر کے اپنا اور اپنے مفلوج والد کا گزارہ کر رہا ہوں یک مشت فیس ادا کرنے کی حیثیت نہیں ہے میری مگر وعدہ کرتا ہوں کہ تھوڑی تھوڑی کر کے ساری فیس ادا کر دوں گا
Location:
Pick up location:
Drop off location:
Posted in Child Custody & Guardianship, Family Law